صاحب وفا
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - باوفا، وفادار، وعدہ پورا کرنے والا۔ اگر تم در حقیقت بے وفا ہو! بہت صاحب وفا میں بھی نہیں ہوں ( ١٩٢٨ء، معارف جمیل، ١٠٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ عربی اسم 'وفا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٨ء کو "معارف جمیل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔